سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 160 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا، سونا 16 ڈالرز اضافے سے 2656 فی اونس کی سطح پر آگیا۔
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔