ممبئی میں سری دیوی چوک کا افتتاح کردیا گیا
بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کے نام سے منسوب ایک چوک کا ممبئی میں افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود تھی۔
ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں آنجہانی اداکارہ کے نام پر ایک چوک کا نام رکھا گیا ہے جس کی نقاب کشائی ان کے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور ہفتے کی شام دسہرہ کے موقع پر کی جبکہ چوک کا افتتاح کرتے ہوئے دونوں جذباتی دکھائی دیے۔
افتتاحی تقریب میں اداکارہ شبانہ اعظمی بھی موجود تھیں، بونی اور خوشی نے آنجہانی سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے روڈ جنکشن کا افتتاح کیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
انسٹاگرام پر پاپرازی فوٹو گرافر کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، بونی کپور کو سری دیوی کی تصویر سے پردہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر بونی کپور اپنی بیوی کی تصویر کو بھی چھوتے ہیں جبکہ خوشی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جذباتی نظر آرپہ ہیں جبکہ تختی پر سری دیوی کپور چوک لکھا ہے۔