اریج چوہدری نے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے پسندیدہ کردار کا نام بتادیا

اداکارہ اریج چوہدری نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے پسندیدہ کردار کا نام بتادیا۔
ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
اداکارہ ڈرامے میں نتاشہ کا منفی کا کردار نبھا رہی ہیں جو رباب کی دوست ہے لیکن ان کو دھوکا دے کر عدیل کے ساتھ افیئر چلا رہی ہے۔
ڈرامے کو ملنے والی زبردست پذیرائی پر اریج چوہدری نے کہا کہ ’’مجھے اس قسم کے ردعمل کی توقع نہیں تھی لیکن میں جانتی تھی کہ یہ ایک ہٹ ثابت ہوگا کیونکہ ڈرامے کے ڈائریکٹر بدر محمود شاندار ڈرامے بناتے ہیں۔‘‘