ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریکھا کا 2006 میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے امیتابھ کے ساتھ فلم ’سلسلہ‘ کے بعد کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا نے امیتابھ کے ساتھ طویل عرصے تک کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے محسوسات کی بھی عکاسی کی اور تسلیم کیا کہ اس سے ان کا ذاتی نقصان ہوا۔
اداکارہ کا بڑے فخر سے کہنا تھا کہ میرا نقصان یہ ہے کہ مجھے موقع نہیں ملا کہ میں امیتابھ بچن کی حیرت انگیز ترقی کے سفر میں ان کے ساتھ ہوتی۔
اُنہوں نے اس پر اظہار مسرت کیا کہ انھیں پروڈیوسرز نے اس چانس کی بھی پیشکش کی کہ نیتو سنگھ اور سری دیوی بالترتیب ’یارانہ‘ اور ’آخری راستہ‘ میں انکے لیے ڈب کروں۔
اداکارہ کا فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دراصل یہ سمجھتی تھی کہ امیتابھ بچن کے ساتھ خود کو کام کرنے کے قابل بنانے کا انتظار کیا جائے۔