مجنوں بھائی کی ’شاہکار‘ پینٹنگ کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری

بھول بھلیاں 3 کا ٹریلر اس وقت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیوں کہ فلم میں مجنوں بھائی کی مشہور پینٹگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔
کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے تاہم جو بات انھیں کافی پسند آئی وہ اس میں فلم ’ویلکم‘ کے مجنوں بھائی کی بنائی گئی پینٹنگ کی انٹری تھی، فلم کے ٹریلر سے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
’بھول بھلیاں 3‘ میں روح بابا کا کردار ادا کرنے والے اداکار کارتک آریان کے فراڈ کردار کو عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے ان سے ان کی قیمتی چیزوں کو منحوس کہہ کر پھینکنے کو کہا جاتا ہے
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار کی باتوں میں آکر کم عقل شہری وہ چیزیں اتار کر روح بابا کے ہی حوالے کردیتے ہیں کہ آپ ہی اس منحوس چیز کو کہیں پھینک دیں۔
ایک سین میں یہ منظر دکھایا گیا ہے کہ کارتک آریان بطور روح بابا ایک دکان میں موجود مختلف پینٹنگز کو دیکھ رہے ہیں، ان خوبصورت پینٹنگز کے درمیان میں ’مجنوں بھائی کی شاہکار پینٹنگ‘ کو بغور دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’یہ شراپت ہے‘۔