فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہو کر جم ٹرینر نے خاتون دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جم ٹرینر نے بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہو کر اپنی خاتون دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وشال سونی نامی جم ٹرینر نے 32 سالہ خاتون ایکتا گپتا کو قتل کرنے کے بعد لاش کانپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب دفن کر دی تاکہ پولیس سراغ نہ لگا سکے۔

وشال سونی کو اس سے قبل پولیس نے اسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جب مقتول کے شوہر راہول گپتا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق وشال سونی اور ایکتا گپتا کے درمیان تعلقات تھے، مقتولہ نے ملزم کی دوسری خاتون سے دوستی کی مخالفت کی تھی۔ 24 جون کو ایکتا گپتا جم پہنچیں اور دونوں میں اس معاملے پر بحث ہوئی تھی۔

جھگڑے کے دوران وشال سونی نے ایکتا گپتا کو گھونسا مارا تھا اور وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔ بعدازاں ملزم نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو کانپور کے پوش علاقے مں دفن کر دیا تھا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم کو فلم ’دریشم‘ دیکھنے کے بعد مقتولہ کو دفنانے کا خیال آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس کی نشاندہی پر خاتون کی لاش برآمد کی جسے اہل خانہ نے شناخت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔