نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار
لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم واقعے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ نے طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، روپوش ملزم کو پولیس نے 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پکڑنے کے لیے شہر کے نواحی علاقے میں کارروائی کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نجی اسکول میں 5 طلبا سے زیادتی کرنے والے پرنسپل اور وارڈن کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان نے طلبہ سے اجتماعی بدفعلی کا اعتراف کیا تھا۔
جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔
نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، بدفعلی واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔