سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی: نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل
لاہور : سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے پر نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف گلبرک کیمپس اور مسلم ٹاؤن کے طالبعلم سڑکوں پرآگئے، ٹائر اور لکڑیاں جلا کرسڑک بند کردی۔
اس دوران پولیس اورطلبا کے درمیان تصادم ہوا، پولیس تشدد سے متعدد طالبعلم زخمی ہوئے تاہم صورتحال خراب ہونے پر وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نجی کالج پہنچے۔
پنجاب انتظامیہ نے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن تاحکم ثانی معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رانا سکندرحیات نے بچوں کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایاکہ پرنسپل نے ثبوت ڈیلیٹ کیے، آوازاٹھانے پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دھمکانے کے آڈیو پیٖغامات موجود ہیں، کالج کے جو بھی اساتذہ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔