پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، چینی وزیراعظم لی چیانگ
چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئےچین اپناکرداراداکرتارہےگا، گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان چینی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
لی چیانگ نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کیساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کےعوام کی خوشحالی ہمارے دل کےبہت قریب ہے۔
چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تذویراتی شراکت داری وقت کیساتھ گہری ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل اورترقیاتی اہداف کیلئے ہماراعزم غیرمتزلزل ہے۔
دریں اثنا پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے شرکت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا، سی پیک کےتحت گوادر پر7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کےنکات کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔