’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی تو کل ڈی چوک آئیں گے تیاری مکمل ہے‘
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو کل ڈی چوک آئیں گے جس کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ان سے ابھی تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے فضول قدغن لگائی ہے اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ہم آئیں گے جس کے لیے ہماری تیاری بھی مکمل ہے۔
عمر ایوب اڈیالہ کا دروازہ رات گئے کھلے گا یا نہیں یہ معلوم نہیں، اگر دروازہ کھلا تو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی احتجاج سے متعلق طے کریں گی۔
دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے، بانی سے ملاقات ہمارا استحقاق اور آئینی جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے علاوہ بھی دو تین سنجیدہ تحفظات موصول ہوئے ہیں۔