ایران نے امریکا سے بالواسطہ رابطہ ختم کر دیا
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے بالواسطہ رابطہ ختم کر دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کہا کہ ایران کو اس وقت امریکا کے ساتھ ثالث عمان کے ذریعے بالواسطہ بات چیت کی "کوئی بنیاد” نظر نہیں آتی۔
ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ نے غزہ، لبنان پر اسرائیلی حملوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا عمان کے ذریعے بالواسطہ رابطے میں تھے بالواسطہ رابطہ خطےکی صورتحال کی وجہ سے روک دیا گیا ہے امریکی رویےکی کوئی بنیاد نہیں اس لیے بالواسطہ رابطےکی بھی ضرورت نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ عراقچی اور ان کے عمانی ہم منصب نے باہمی دلچسپی اور تشویش کے امور پر بات چیت کی، انھوں نے خطے کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا اور غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی اور جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا۔