جنگلی جانور ’راکونز‘ امریکی خاتون کے گھر قیام پر تل گئے
امریکا میں ایک عجیب و غریب واقعے میں جنگلی جانور ’راکونز‘ نے خاتون کے گھر کو اپنی قیام گاہ بنالیا، خاتون کو حکام سے مدد طلب کرنا پڑی۔
راکون جو شمالی امریکا میں بکثرت پائےجاتے ہیں یہ بلیوں سے ملتی جلتی نسل کے جانور ہیں۔ راکونز کے پورے جتھے نے واشنگٹن میں رہنے والی ایک خاتون کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا اور لکھ جتن کے باوجود باہر نکلنے سے انکا کردیا جس کے کے بعد خاتون نے حکام کو بلایا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق 35 برسوں سے یہ خاتون بھوکے راکونز کو کھانا پینا دیتی تھیں، لیکن حال ہی میں لگ بھگ سو کے قریب راکونز انکے گھر کے ارد گرد جمع ہوگئے جنھیں دیکھ کر خاتون خوفزہ ہوگئی۔
مذکورہ خاتون جو کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع شہر پولسبو کی رہائشی ہیں انھوں نے شیرف آفس کو بتایا کہ وہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے جانوروں کو خوراک مہیا کرتی آرہی ہیں۔
تاہم چھ ہفتے قبل درجنوں راکونز انکی پراپرٹی پر نظر آئے، یہ راکونز بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے جبکہ دن اور رات دونوں وقتوں میں کھانے کی اشیا کا مطالبہ کرتے تھے۔