بابر اعظم پہلی بار پاکستان ٹیم سے ڈراپ، انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد پہلے سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوئی اور اب نئی سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کر دی ہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سینئر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
انگلینڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے جس 16 رکنی اسکواڈ کو فائنل کیا گیا ہے، اس میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عامر جمال، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور صائم ایوب شامل ہیں۔
ان کے علاوہ محمد ہریرہ، نعمان علی، ساجد خان، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، زاہد محمود اور محمد علی بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔