بابر اعظم اپنی سالگرہ پر ٹیم میں نہیں ہوں گے!

پاکستان کے موجودہ دور کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو خراب فارم کے باعث ڈراپ کر دیا گیا ہے وہ اپنی 30 ویں سالگرہ پر ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم کا شمار نہ صرف دنیا بلکہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتا ہے تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی خراب فارم کے باعث شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

ماضی میں پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ میں رنز کا ڈھیر لگا دینے والے بابر اعظم کی خراب فارم کا یہ حال ہے کہ وہ گزشتہ 18 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہیں بنا سکے، بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 64 رنز ہی بنا سکے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 30 اور دوسری میں صرف پانچ رن ہی بنا سکے۔

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین ناکامی سے جہاں سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوئی وہیں پی سی بی کے بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور بابر اعظم کو آرام دینے اور کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے انہیں اگلے دو ٹیسٹ میچوں کے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

منگل 15 اکتوبر کو جب پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اترے گی تو اس روز بابر اعظم اپنے گھر میں اپنی 30 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جیسے بلے باز کو ٹیم سے ڈراپ کرنا ایک بڑا فیصلہ ہے لیکن ٹیم سے ڈراپ کیا جانا اور آرام دینا ان کے کیریئر کے لیے مفید ہوگا۔ وہ کسی پرفضا مقام پر جائیں اور سالگرہ منائیں۔ آرام کریں اور تازہ دم ہوکر واپس آئیں کیونکہ ٹیم کو ان کی بہت ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔