بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے پہلے بتایا گیا تھا؟

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں سے ڈراپ کرنے سے قبل انہیں پی سی بھی کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اگلے دو میچوں کے لیے سلیکشن کمیٹی نے چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جن میں ایک مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعظم کو اگلے ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے سے بیٹر کو ایک دن قبل ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کے اعلان کے فیصلے سے ایک روز قبل ہفتہ کی شام اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بیٹر سے طویل نشست کی جس میں انہیں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے انہیں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے بابر اعظم کو فارم کے حصول کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا اور اگلے دو ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کر دیا جب کہ شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے ازخود فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں کہ بابراعظم کو ڈراپ نہیں کیا بلکہ آرام دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔