کوئی ملک کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو برداشت نہیں کریں گے، کینیڈین وزیر اعظم

اونٹاریو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کوبراہِ راست ملوث قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کوئی ملک کینیڈین شہریوں کےقتل میں ملوث ہوتوبرداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث ہے۔

انھوں نے بتایا کینیڈین سرزمین پر بھارتی ایجنٹس کے غیرقانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، بارہا درخواستوں کے باوجود بھارتی حکومت اس معاملے پر تعاون کرنے انکاری رہی۔

کینیڈین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا ردعمل، انکار، معاملہ الجھانے، مجھ پر ذاتی طور پر حملہ کرنے اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف رہا ہے، انڈین ایجنٹ بشنوئی گینگ کواستعمال کرتےتھے، اپنی سرزمین پر یہ سب کچھ ہم برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈاکی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت نےکینیڈینزکیخلاف جرائم کی حمایت کاسوچنےکی غلطی کی۔

خیال رہے کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا ہے، خالصتان تحریک کےرہنما ہردیپ سنگھ نجرکےکینیڈا میں قتل کی تحقیقات میں بھارتی سفارتکاروں کوشامل کرنے پرسفارتی تنازع بڑھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔