بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج کیے گئے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ سامنے آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز کی رپورٹ شیئر کر دی جس کے مطابق بانی ہشاش بشاش ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل چیک اپ آج شام ساڑھے 4 بجے کیا گیا، بانی کو معدے کے مسائل ہیں جس کیلیے پہلے سے علاج جاری ہے جبکہ ان کو کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں جس کا علاج بھی جاری ہے۔

اس میں مزید بتایا کہ مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہیں مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر کے پارٹی قیادت کو اس سے باقاعدہ آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔