ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ
کراچی : ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کوخط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں ڈاکٹر کو جعلی مقابلےمیں قتل کیاگیا ، جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داران کا تعین کیاجائے اور ہائی کورٹ کے حاضرسروس جج سےجوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
گذشتہ روز ڈاکٹر شاہ نواز کمہار کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا ، چیف پولیس سرجن ڈاکٹروسیم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈنے پوسٹ مارٹم کیا۔
ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ حاصل کئے گئے اجزالیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں گے، رپورٹ ایک ماہ میں متعلقہ حکام کےحوالے کی جائے گی۔