نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی : اسپتال ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور : پنجاب کالج کی طالبہ سےمبینہ زیادتی کے معاملے ہر اسپتال کا ریکارڈ سامنے آیا، جس میں بتایا کہ لڑکی گردن میں درد کی شکایت پر 8 روزاسپتال میں داخل رہی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کی طالبہ سےمبینہ زیادتی کے معاملے ہر اسپتال کا ریکارڈ سامنے آگیا، ریکارڈ میں بتایا گیا کہ 2 اکتوبر کو جنرل اسپتال میں لڑکی کےسی ٹی اسکین سے بڑی انجری سامنے نہیں آئی۔
اسپتال ریکارڈ میں کہنا تھا کہ 3 اکتوبر کو نجی کلینک میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر نے چیک کیا، لڑکی کو 4 اکتوبر کو ماڈل ٹاؤن کے نجی اسپتال داخل کرایا گیا۔
ریکارڈ میں بتایا گیا کہ لڑکی گردن میں درد کی شکایت پر8 روز اسپتال میں داخل رہی ، ایم آرآئی کے مطابق ڈاکٹر نے تشخیص میں گرنے کے باعث اعصابی درد بتایا۔
اس سے قبل لاہور کے پنجاب کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر حکومت پنجاب کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی تھی۔
ابتدائی رپورٹ میں ہائی پاور کمیٹی کی مبینہ متاثرہ لڑکی اور والدین سے انکے گھر پر تین گھنٹے ملاقات ہوئی اور منگل کو 36 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔