اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا اور اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔

ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔