نیشنل پارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر آگیا
اسلام آباد: نیشنل پارٹی کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا جو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں سینیٹر جان محمد بلیدی کی جانب سے پیش کیا گیا۔
نیشنل پارٹی کے مسودے میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 101 کرنے اور آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کی تجویز ہے۔
اس میں بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 80 کرنے، اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کی تعداد 17 کرنے اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھا کر 4 کی کرنے کی تجویر بھی شامل ہے۔
خورشید شاہ کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکا نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے پر غور کیا۔
اجلاس میں عرفان صدیقی، رانا تنویر، شیری رحمان، فاروق ستار، ایمل ولی خان، خالد مگسی، سینیٹر جان محمد اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی رکن خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔