ٹریفک سے بچنے کیلئے شارڈر استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی وارننگ، صرف 5 ماہ میں 4,504 ڈرائیور پکڑے گئے

دبئی پولیس نے موٹر سواروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ہارڈ شولڈر (ایمرجنسی لین) استعمال کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر بھاری جرمانہ اور بلیک پوائنٹس عائد کیے جا سکتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں متعدد گاڑیوں کو ٹریفک سے بچنے کیلئے ہارڈ شولڈر پر چلتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد حکام نے واضح کیا کہ سال 2026 کے آغاز سے اب تک اس نوعیت کی 4,504 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں! ⚡
دوستوں کو شامل کریں، پوائنٹس جیتیں! 💪

دبئی پولیس کے مطابق ہارڈ شولڈر صرف ایمرجنسی گاڑیوں، ایمبولینس، سول ڈیفنس اور ہنگامی صورتحال کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔ اس لین کو خالی رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے یا طبی ایمرجنسی کے دوران امدادی ٹیمیں بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان، ڈائریکٹر جنرل ٹریفک، دبئی پولیس کے مطابق ہارڈ شولڈر پر اوورٹیک کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے جو سنگین حادثات کا سبب بن سکتا ہے، خصوصاً مصروف شاہراہوں اور ٹریفک کے دباؤ کے دوران۔

حکام کے مطابق فروری میں سب سے زیادہ 1,638 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، جبکہ جنوری میں 1,379، مارچ میں 676، مئی میں 482 اور اپریل میں 329 کیسز سامنے آئے۔

دبئی پولیس نے یاد دہانی کرائی کہ وفاقی ٹریفک قانون کے تحت ہارڈ شولڈر استعمال کرنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 6 بلیک پوائنٹس عائد کیے جاتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کی جانب سے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام دبئی پولیس ایپ یا "We Are All Police” سروس کے ذریعے ایسی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کر کے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ہارڈ شولڈر پر گاڑی چلانے والوں پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس لگ سکتے ہیں، جبکہ رواں سال اب تک 4,504 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

اگلی نیوز بھی پڑھیں :

قطر ایئرویز نے دبئی کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی، اب روزانہ 5 پروازیں چلیں گی

قطر ایئرویز نے دوحہ اور دبئی کے درمیان پروازوں کی تعداد مرحلہ وار بڑھا کر روزانہ 5 کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کیا جا سکے۔

ایئرلائن کے مطابق 5 جون سے تین روزانہ پروازیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ 15 جون سے چوتھی اور بعد ازاں موسمِ گرما میں پانچویں پرواز بھی شامل کی جائے گی۔

موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں! ⚡
دوستوں کو شامل کریں، پوائنٹس جیتیں! 💪

اس توسیع کے بعد قطر ایئرویز ہفتہ وار 35 پروازوں کے ذریعے قطر اور دبئی کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنائے گی۔

اگلی نیوز بھی پڑھیں :

ایبولا وائرس کے خطرے پر یو اے ای کا بڑا فیصلہ، تین ممالک کیلئے نئے ویزے فوری طور پر معطل

متحدہ عرب امارات نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے شہریوں کیلئے نئے ویزوں کے اجرا کو معطل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق صرف وہی مسافر داخل ہو سکیں گے جو ان ممالک سے نکلنے کے بعد کم از کم 21 دن کسی دوسرے ملک میں گزار چکے ہوں۔

موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں! ⚡
دوستوں کو شامل کریں، پوائنٹس جیتیں! 💪

کارگو اور ٹرانزٹ پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ صحتِ عامہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

One Comment

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔