متحدہ عرب امارات، ملازمت کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت پر اثر نہ پڑے۔
اُنہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ کو قبل از وقت ممکن بنایا جاسکے گا۔
طبی مرکز کی لیبارٹری میں معیاری اور اعلی مشنری دستیاب ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہے جو اپنے شعبوں میں خاص مہارت رکھتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملازمت کے لیے آنے والوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کی ہے۔
لازمی کرائے جانے والے میڈیکل ٹیسٹوں میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تاکہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے جبکہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔