کراچی میں مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف
کراچی : مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف سامنے آیا، ملزم نے کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسروقہ گاڑیوں کے نام پر تاوان طلب کرنے والا گینگ سرگرم ہے، قیمتی گاڑیوں سے محروم شہری دوہری پریشانی کا شکار لیکن مسرقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہے، اے وی ایل سی پولیس نے ایسے کیسز کو فراڈ کا نام دے کر جان چھڑا لی اور رواں سال اے وی ایل سی مسروقہ گاڑیوں میں 10 فیصد ریکور نہ کرسکی۔
کراچی میں گاڑیاں اورموٹرسائیکل اسنیچنگ کیسز میں برآمدگی کی شرح 10 فیصد بھی نہیں، شہریوں کی پریشانی میں اس وقت اضافہ ہوجاتا ہے جب ان کی مسروقہ گاڑیوں کی بازیابی کیلئے تاوان کی کالز آنا شروع ہوجائیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا عمران نامی شہری کے ساتھ جس کی گاڑی 11 اکتوبر کو کورنگی سے چوری ہوئی اور 15 اکتوبر کو تاوان کیلئے کالز آنا شروع ہوگئی۔
۔کورنگی صنعتی ایریا سے چوری گاڑی کے مالک کو تاوان کیلئے کال موصول ہوئی، تاوان مانگنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا اور کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔