دنیا کی 1.1 ارب آبادی غربت کا شکار
دنیا میں غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ایک اعشاریہ ایک ارب آبادی غربت کا شکار ہے۔
دنیا اس وقت کئی سنگین اور پیچیدہ مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ ان میں غربت کی شرح میں تشویشناک حد تک ہونے والا اضافہ بھی اب عالمی برادری کیلیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔
غربت کے خاتمے اور غریب آبادی کی فلاح وبہبود اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل اُجاگر کرنے کے لیے ہر سال 17 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے۔
عالمی انڈیکس کے مطابق اس وقت دنیا کی تقریباً 1.1 ارب آبادی غربت کا شکار ہے۔ غربت کی شرح افریقہ اور جنوبی ایشیا میں ہولناک ترین ہے کہ ہر چھ میں سے 5 غریب افریقہ یا جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہداف میں 2030 تک دنیا سے غربت کا خاتمہ شامل ہے۔
پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ صوبائی سطح سے بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے بلند ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ، پھر خیبر پختونخوا اور سب سے کم غربت صوبہ پنجاب میں ہے۔