کاملا ہیرس نے ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا

امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، کاملا ہیرس کو خدشہ ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نتائج سے قبل جیت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ نے قبل از وقت جیت کا دعویٰ کیا تو اسے فوری چیلنج کردیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی صورتحال کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی پہلے سے تیار ہے، ہماری ساری توجہ ٹرمپ کو ہرانے پر ہے، ٹرمپ اپنے حامیوں کو پہلے بھی حملے کیلئے اکسا چکے ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، کپیٹل ہل حملے میں کئی افراد کی جان جا چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا، نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔