جو روٹ کی جیک لیچ کے ’سر‘ سے گیند چمکانے کی ویڈیو وائرل
انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ کو فیلڈنگ کے دوران اسپنر جیک لیچ سے گیند چمکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے وکٹیں لینے کے لیے انوکھی حکمت عملی اپنائی کیونکہ پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد صائم ایوب اور کامران غلام کی نصف سنچریاں کی بدولت مہمان ٹیم کو وکٹ حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔
اس موقع پر روٹ نے گیند کو چمکانے کا دلچسپ طریقہ اپنایا تاکہ لیچ، شعیب بشیر اور انگلش بولنگ لائن کو مدد مل سکے۔
روٹ نے گیند کو لیچ کے سر پر رگڑا، ایسا لگتا تھا جیسے وہ گیند کی ایک سائیڈ کو چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، لیچ جن کے سر پر بال کم ہیں تو جو روٹ نے ان کے سر پر گیند چمکائی۔
اس سے قبل جب روٹ نے انگلینڈ کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا۔
تاہم جو روٹ کو اس رویے پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ مجھے بال سے چھیڑ چھاڑ کی طرح لگتا ہے۔‘