ہیری بروک کو پلان کرکے آؤٹ کیا، ساجد خان

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ ہیری بروک کو پلان کرکے آؤٹ کیا تھا۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار ہیں۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں کامران غلام کی شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے۔
تاہم دوسرے روز ساجد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیلتا ہے یہ میں نے نوٹس کیا تھا اور اس حساب سے بولنگ کی اور اسے آؤٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو روٹ بڑا اسٹار ہے اس کی وکٹ لینے پر خوشی ہے۔
آف اسپنر نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ آج میری پرفارمنس اچھی رہی، بنگلہ دیش سیریزمیں چانس نہیں ملا تھا اب ملا میں نے اپنا بہترین دیا، کل کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کوجلدی آؤٹ کرلیں۔