ایس ایس پی گھوٹکی کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا انکشاف
گھوٹکی: ایس ایس پی گھوٹکی کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمان بگٹی کے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں سے تعلقات ہیں، ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔
ڈی آئی جی سکھر نے خط میں کہا کہ ’حفیظ بگٹی کے ڈاکوؤں سے تعلقات ہیں جو اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔‘
ڈی آئی جی سکھر نے اپنے خط میں آئی جی سندھ سے ایس ایس پی حفیظ بگٹی کونوٹس دے کر وضاحت طلب کرنے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق ایم پی اے شہریار خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا وہاں پر ایس ایچ او کے بھائی نے بھی ایس ایس پی گھوٹکی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔