پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے، انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 88 کے بعد 89 ہزار حد بھی عبور کرگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہنڈریڈ انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کاروبار کے دوران انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 2.01 فیصد کاروبار میں اضافہ ہو ا۔مارکیٹ میں 35 ارب روپے مالیت کے 73 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی بدولت سرمایہ کاروں کی جانب سے بہترین قیمت پر حصص خریداری جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کے امکانات کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آ رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔