آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور : آسان کاروبار اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، کون سی عمر کے افراد اپلائی کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی کی جائے گی اور 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے
آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔
25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
قرض لینے کیلئے ایکٹیو فائلرہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے۔