معمر جوڑے نے شکایتی نوٹ لکھ کر پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگادی

بھارت میں پراپرٹی کے تنازع پر معمر جوڑے نے پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سالہ شخص اور اس کی بیوی نے مبینہ طور پر پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
معمر جوڑے نے خودکشی نوٹ میں بچوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔
جوڑے کی شناخت 70 سالہ ہزاری رام بشنوئی اور اس کی 68 سالہ بیوی چاؤلی دیوی کے ناموں سے کی گئی، جو کرنی کالونی میں موجود گھر کے پانی کے ٹینک میں مردہ پائے گئے۔
پڑوسیوں کے مطابق جوڑے کو دو دن نہ دیکھنے کے بعد معاملہ مشکوک ہوا، بیٹے نے بعد میں مقامی پولیس سے رابطہ کیا، جو جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹینک کا ڈھکن کھلا پایا اور دیکھا کہ جوڑے کی لاشیں پانی میں تیر رہی تھی۔
معمر جوڑے نے خودکشی سے قبل گھر کی دیوار پر خودکشی نوٹ چسپاں کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ان کے بیٹے اور بہوؤں کی جانب سے جائیداد کے تنازع پر ہراساں کیا جارہا ہے۔