ترکیہ میں خوفناک بس حادثہ، متعدد ہلاک
ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اکسارے انقرہ موٹر وے پر حادثے کی وجہ کیا بنی۔
گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔