کراچی: صدر ریگل چوک پر احتجاج، پولیس موبائل نے خاتون اہلکار کو روند ڈالا

کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تو موبائل دوڑاتے ہوئے خاتون اہلکار کو کچل دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر احتجاجی کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اس دوران پولیس موبال نے خاتون اہلکار کو روند ڈالا، خاتون اہلکار شاہین سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مشتعل افراد کے پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 2 لیڈی پولیس اہلکار زخمی ہوئیں۔

زخمی اہلکاروں میں طحہ، منیر علی، اسماعیل اور منٹھار علی شامل ہیں، زخمی خاتون پولیس اہلکار کی شناخت شاہین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اہلکار کلری، نیپیئر اور عید گاہ تھانوں میں تعینات ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریگل چوک پر کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے، مظاہرین منتشر ہوگئے، ریگل چوک کے اطراف بھاری پولیس نفری موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔