کراچی : ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے بچی سمیت 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد
کراچی : لی مارکیٹ زینب آرکیڈ کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے ایک بچی اور 3خواتین کی
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں زینب آرکیڈ کی ساتویں منزل پر ایک فلیٹ سے بچی اور خواتین کی تشدد زدہ 4 لاشیں ملی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 13سالہ علینا، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ کی شہناز شامل ہیں۔
مقتولین کی چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں، قاتل واردات کے بعد آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، چاروں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔