شادباغ میں جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

لاہور: شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف والد کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے کارندوں نے علاج کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ذہنی معذور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔
والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ جعلی عامل ذہنی معذور بیٹی کی ویڈیو بنا کر ہمیں بلیک کرتا رہا، ملزم نے 2 فون، 1 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 6 تولے سونا بھی ہتھیا لیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے علاج کے بہانے ذہنی معذور لڑکی سے نکاح نامے پر دستخط بھی کرالیے تھے۔
اس سے قبل ایک اور واقعے میں جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلاکر اپنے پاس قید کرلیا اور چار دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔