یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد حماس کا نیا سربراہ کون؟
فلسطینی میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فورسز سے لڑائی میں شہادت کے بعد تحریک کی قیادت کون کرے گا۔
یہاں کچھ نام ہیں جو سنوار کی جگہ لے سکتے ہیں
خالد مشعل جنہوں نے 1996 سے 2017 تک حماس کے سیاسی دفتر کی قیادت کی ہے۔
خلیل الحیہ جو اس سال اگست میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب مقرر ہوئے۔
موسیٰ ابو مرزوق جو حماس کے بانی رکن اور 1992 سے 1996 تک اس کے پہلے چیئرمین رہے۔
محمد اسماعیل درویش اکتوبر 2023 سے حماس کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ہیں۔