حارث رؤف کی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کامران غلام کو ماضی میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی لیکن کامران کو پی ایس ایل کے میچ کے دوران قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔
کامران غلام ڈیبیو پر سنچری اسکور کرکے 13ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کامران غلام کو بالآخر بابر اعظم کو ڈراپ کرکے موقع فراہم کیا گیا اور انہوں نے اپنا انتخاب درست بھی ثابت کردیا۔
بابر اعظم نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’کامران بہت اچھا کھیلے ہو۔‘
تاہم جیسے ہی کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا تو پی ایس ایل کی پرانی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں حارث رؤف نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔