صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر آنے کی آفر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے بات چیت کے لیے امریکا میں مقیم صومی علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
انہوں نے لارنس کو بات چیت کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں۔‘
صومی علی نے لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ لارنس کے لیے براہ راست پیغام ہے، نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں، برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘
سابقہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا، آپ کا، شکریہ۔‘
اس سے قبل بھی صومی علی نے لارنس بشنوئی سے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو معاف کردیں ان کی جگہ میں لارنس بشنوئی آپ سے معافی مانگ لیتی ہوں۔