شکیب الحسن 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ ہو گئے
ڈھاکا: قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اپنے وطن کے لئے روانہ ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق کپتان سیدھے ہوٹل جائیں گے اورجمعہ سے وہ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔
بنگلا دیش کے سابق کپتان جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے اور انہیں اس حوالے سے حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سابق کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکا میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے طلبہ احتجاج کے دوران اپنی خاموشی پر قوم سے معافی مانگ لی تھی۔
سابق کپتان نے تین ماہ قبل ملک میں ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران اپنے خاموش رہنے پر قوم سے معافی مانگی تھی اور بنگلہ دیشی عوام کو ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں سپورٹ کرنے کی گزارش کی تھی۔