فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم پرووٹ دینے کا یقین دلا دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری میں رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پی پی چیئرمین کو آئینی ترامیم میں ووٹ دینے کا یقین دلایا۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میں رابطہ ہوا ہے جس میں مولانا نے پی پی کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
فضل الرحمان نے بلاول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سینیٹرز آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دیں گے جس کے لیے انہیں ہدایت کر دی گئی ہٰں جب کہ وہ خود قومی اسمبلی اراکین کے ساتھ اجلاس میں آئیں گے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم آپ پیش کریں۔ میں اسمبلی میں آپ کا انتظار کروں گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم کی منظوری تک فضل الرحمان اور بلاول بھٹو میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔