یحییٰ سنوار کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
اسرائیلی حملے میں شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ان کے سر میں گولی کا زخم تھا جو ان کی موت کی وجہ ہو سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹ مارٹم اسرائیلی ڈاکٹر چن کوگل نے کیا اور میڈیا کو بتایا کہ سنوار کے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔ یہ چوٹ ٹینک یا میزائل سے آئے ہوئے شیل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ خون کو روکنے کے لئے انہوں نے اپنے ہاتھ پر ایک تار لپیٹ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سنوار کی موت گولی لگنے سے ہوئی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کب اور کس نے گولی ماری۔
سی این این نے اس حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سنوار کی انگلی کاٹی تاکہ تصدیق ہو سکے کہ مرنے والے یحییٰ سنوار ہی ہیں۔ بعد ازاں ڈی این اے پروفائل کو ملایا گیا تو تصدیق ہوئی کہ لاش حماس سربراہ کی تھی۔
ایک اور غیر ملکی میڈیا ادارے سی این این نے بھی اسی نوعیت کی خبر شائع کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے ان کی انگلی کا نمونہ حاصل کرنے اس کاٹ دیا گیا ۔کیونکہ ایک نعش میں سنوار کی مشابہت نظر آنے پر ہم نے اسے اسرائیل کی جیل میں جمع کئے گئے ڈی این اے پروفائل سے ملایا۔ آخر میں، یہ ثابت ہوا کہ وہ نعش واقعی سنوار کی تھی