اسرائیل کا حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے باعث شام سے دھواں اٹھا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ ہم نے حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر اور گروپ کے جنگی ساز و سامان کے متعدد گوداموں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ادھر، خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ اسرائیل نے چار مضافاتی علاقوں کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا کہ وہ اپنے گھروں سے کم از کم 500 میٹر دور چلے جائیں، تاہم ابھی انخلا جاری ہی تھا کہ حملے شروع کر دیے گئے۔

لبنان پر اسرائیل کے حملے حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے کہیں آگے تک پہنچ چکے ہیں۔

الجزیرہ سے بات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اس حکمت عملی کا مقصد آبادی میں خوف و ہراس پھیلانا ہے تاکہ وہ حزب اللہ کی حمایت نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔