کراچی: پاپوش نگر میں دکان مالک کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں آٹھ سازلہ بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر اورنگ آباد میں ڈرائی کلینر دکان مالک نے آٹھ سال کے بچے پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سنگدل شخص نے کم عمر بچے کو رسیوں سے باندھ کر مارپیٹ کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹھ سالہ بچہ چیختا چلاتا رہا لیکن ملزم کو اس پر ترس نہ آیا اور اس نے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم محمد دین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔