کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتول صادق نگری کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 خادم سولنگی گوٹھ کے قریب سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ مقتول کے بھائی اسلم کی مدعیت میں سائٹ سپرہائی وےتھانے میں درج کیا گیا، مقدمےمیں ڈکیتی مزاحمت اورقتل کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
مدعی مقدمے نے بتایا کہ مقتول صادق نگری اہل خانہ کے ساتھ کارمیں ناشتہ کرنےکیلئےجارہا تھا، صبح ساڑھے 7 بجے اسکیم 33 میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی۔
مدعی کا کہنا تھا کہ میں نے بچنےکے لیے کارکی رفتاربڑھائی توملزمان نےفائرنگ کردی، زخمی حالت میں بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا جہاں وہ دم توڑگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول صادق نگری کوگزشتہ روزنامعلوم ملزمان نےکارپرفائرنگ کرکےقتل کیا تھا تاہم کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو دی گئی ہے