آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ : زین قریشی کا اہم بیان سامنے آگیا
لاہور : آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا تردیدی بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئینی ترمیم کےحوالےسےمیرےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیارکی، والد نےلاہور بلا کر کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہ ہو۔
انھوں نے اسمبلی میں موجودگی کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی جانا تو دور قریب سے بھی نہیں گزرا،پی ٹی آئی فیملی یقین کرےترمیم کا حصہ نہیں بنا۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں، مجھے زدوکوب کیا ، میری بیوی کو اغوا کیا لیکن پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑدوں گا۔