26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ، اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟
اسلام آباد : 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟ چیف جسٹس عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے تین سینئرججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی،225 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کے بارہ ارکان نے مخالفت کی۔
منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔
آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد یہ سوال اٹھتا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ جو 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں، ان کی جگہ چیف جسٹس آف پاکستان کون بنے گا؟
آئینی ترمیم کے تحت اب چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر خودکار فیصلہ نہیں ہوگا بلکہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔
چیف جسٹس عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے تین سینئرججزکون سے ہیں؟