’آپ کی خواتین قابل رحم ہیں جو آپ جیسے جانور کو برداشت کرتی ہیں‘

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو جانور قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بغض میں آپ کا لیڈر (بانی پی ٹی آئی) جیل پہنچ گیا ہے اور عنقریب آپ بھی اس کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود 3 عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور قرار دیے جا چکے ہیں، اپنی کارکردگی بتانے کے لائق نہیں بار بار مریم نواز کا نام لیتے شرم نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو آپ کی فیملی کی خواتین کی حالت پر ترس آتا ہے، وہ قابل رحم ہیں جو آپ جیسے جانور کو برداشت کرتی ہیں، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی ہمیں نہیں آتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا آپ کو کنٹریکٹ ملا ہوا ہے، آپ کارکنوں کو شیلنگ اور ڈنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگنے والے بزدل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار صوبہ ہے، علی امین گنڈاپور نے 8 ماہ میں صوبے کی سکیورٹی کیلیے ایک بھی ایپکس کمیٹی اجلاس نہیں بلایا، صوبائی حکومت کی ترجیح عام آدمی نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پیدا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔