چیف جسٹس کے تقرر کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، سنی اتحاد کونسل کو منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیشل سیکریٹری قانون سازی مشتاق احمد نے پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر، علی ظفر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

پارلیمانی کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل کو منانے کے لیے چار رکنی وفد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، وفد سنی اتحاد کونسل کمیٹی ارکان سے ملاقات کرے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس کی خوبصورتی ہوگی کہ سنی اتحاد کونسل کو بھی منا کر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری لوگ ہیں، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، رعنا انصار، کامران مرتضیٰ ان کو منائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔