نیپرا کا بڑا قدم، کے الیکٹرک کو اگلے 7 سالوں کی پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کر دیا

کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کو اگلے 7 سالوں کی پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے پاور جنریشن کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے اگلے سات برسوں کے لیے اسے پاور جنریشن ٹیرف جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے ٹیرف کی یہ منظوری جون 2023 کے بعد سے اگلے سات سال کے لیے دی ہے، کے الیکٹرک نے دسمبر 2022 میں پاور جنریشن کے حوالے سے ٹیرف اور اس میں 14 فی صد ڈالر انڈیکشن مانگی تھی، جو نیپرا نے 11.50 فی صد تک دے دی ہے۔

کے الیکٹرک کے 2 پاور پلانٹس گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں، انھیں ’ٹیک یا پے‘ پر منتقل کر دیا گیا ہے، بن قاسم کیو ایس تھری کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل بیک اپ فیول کی اپیل مسترد کر دی گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس میں بن قاسم پی ایس تھری کو 11 سال کا جنریشن ٹیرف دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے دیگر پلانٹس جن کی مدت سات سال سے پہلے ختم ہو جائے گی، ان کا ٹیرف ان کی لائف پر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے نان ایکسکلوزیو ٹیرف مانگا تھا، ادارے کی پاور جنریشن اس وقت تقریبا 2800 میگا واٹ ہے، اس جنریشن ٹیرف کا عام صارف کے بل پر کوئی اثر نہیں آئے گا، کے الیکٹرک تاحال ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن اور سپلائی کے ٹیرف کے لیے نیپرا کی جانب سے منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔